Post With Image

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر سن وی ڈونگ کی الوداعی ملاقات


آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے الوداعی ملاقات کی، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے الوداعی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ چینی سفیر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ پاکستان اور چین کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی تعینات کے دوران پاک چین تعلقات کے فروغ میں سن وی ڈونگ کے کردار کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر خطے میں باہمی روابط و ایک دوسرے پر انحصاری کیلئے پاکستان اپنا کردار جاری رکھے گا۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا