Post With Image

زرداری کا طاہرالقادری سے رابطہ، آج اہم ملاقات پر اتفاق


لاہور:پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے سانحہ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق آصف علی زرداری نے طاہر القادری کو فون کیا اور اس دوران دونوں رہنماﺅں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر دونوں نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں آج ملاقات پر بھی اتفاق کیا ۔آصف علی زرداری آج لاہور میں طاہر القادری سے ملاقات کریں گے اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد اب طاہر القادری سے مل کر ن لیگ کے خلاف مہم چلائیں گے ۔ جبکہ دوسری جانب چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نہتے لوگوں پر گولیاں برسانے والوں کے خلاف جب سڑکوں پر نکلیں گے تو پی ٹی آئی ان کے ساتھ ہوگی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نہتے لوگوں کو گولیاں ماری گئیں اور جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی تھیں، شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کو دہشت گردی کے کیس میں اندر جانا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے صاف اور شفاف الیکشن کے لئے پرامن سیاسی احتجاج کیا تو مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ بنادیا گیا، آمر کی گود میں پلنے والے ہی کسی پر اس طرح دہشت گردی کا کیس کر سکتے ہیں۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا