Post With Image

پنجاب میں جیالوں پر حملے برداشت نہیں کئے جائینگے‘بلاول


لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کے جیالے ابرار علی تنویر کے جوان صاحبزادے کی ہلاکت پر غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ لاہور:عبدالمعید کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا تھا جو کئی دن تک ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑتا رہا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب حکومت حملہ آور دہشتگردوں کو گرفتار کیوں نہیں کر رہی،پنجاب میں جیالوں پر حملے برداشت نہیں کئے جائینگے شہباز شریف شہید عبدالمعید کے قاتلوں کو پناہ دینے سے باز رہے،قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور سزا دی جائے۔ابرار علی تنویر اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا