Post With Image

شہباز شریف آج شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے


وزیراعلی پنجاب شہباز شریف آج شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گیں جس کے بعد وہ اتوار کو پاکستان واپس آجائیں گے۔ نجی چینل ے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے ، جس کے بعدان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔اس سلسلے میں شہباز شریف کل مدینہ سے ریاض پہنچ گئے جبکہ وہ کل پاکستان واپس آ رہے ہیں۔ دوسری طرف نواز شریف بھی سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں لیکن شہباز شریف کے طے شدہ شیڈول میں وہ کسی بھی ملاقات کا حصہ ہوں گے یا نہیں اس حوالے سے کوئی بھی تصدیق نہیں کی گئی۔ جبکہ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے زیادہ سے زیادہ وقت مسجد نبوی ﷺ میں گزارا ہے ۔ شہباز شریف کی مسجد نبوی ﷺ میں موجودگی کے دوران کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک شخص کو انتہائی جذباتی انداز میں شہباز شریف کے حق میں نعرے مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف عمرے کی ادائیگی اور سیاسی مصروفیات کے سلسلے میں 27 دسمبر سے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر آصف کرمانی بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینلز کا کہنا ہے کہ شریف برادران سعودی عرب میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کرنے کیلئے گئے ہیں جبکہ بعض حلقے اسے نئے این آر او کا اشارہ بھی قرار دے رہے ہیں ۔ سینئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی سے متعلق معاملات کی وجہ سے سیاسی قیادت سعودی عرب گئی ہے۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا