Post With Image

عاصمہ جہانگیر کی نمازِ جنازہ ادا‘سپردخاک


معروف قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کو بیدیاں روڈ پر ان کے فارم ہاؤس میں سپرد خاک کردیا گیا۔اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات، وکلا اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ قبل ازیں عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم میں اداکی گئی ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔عاصمہ جہانگیرکی نماز جنازہ سید حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی۔ عاصمہ جہانگیر کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی صاحبزادی سلیمہ آج بیرون ملک سے واپس پاکستان پہنچیں،جس کے بعدعاصمہ جہانگیر کی تدفین کا عمل تکمیل تک پہنچا۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا