علیزے شاہ کیساتھ ایک اور پروجیکٹ کرنا چاہتا ہوں، یاسر نواز

پاکستانی معروف اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر یاسر نواز نے ساتھی اداکارہ علیزے شاہ سے اپنے سابقہ بیان پر معافی مانگ لی۔اداکار یاسر نواز نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا۔اس دوران انہوں نے اپنے ایک بیان کے سبب علیزے شاہ کے ساتھ بننے والے تنازع سے متعلق بھی بات کی۔یاسر نواز کا کہنا تھا کہ میں نے ایک بار وہ بیان دے دیا، بار بار اُس پر بات کرنا مناسب نہیں لگتا، انہوں نے علیزے شاہ سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ غلطی ہو گئی مجھ سے ایک شو کے دوران میرے منہ سے علیزے شاہ کا نام نکل گیا تھا۔یاسر نواز نے مزید کہا کہ علیزے مجھے معاف کر دو مجھ سے ایک غلطی ہو گئی، مجھے تہمارا نام نہیں لینا چاہیے، اللّٰہ تمہیں خوش رکھے آباد رکھے، میری دعا ہے انڈسٹری میں تمہیں بہت سارا کام ملے، پاکستان کو انڈسٹری کو تمہاری ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری یہ بھی دعا ہے کہ میں اور علیزے شاہ ایک بار دوبارہ ایک پروجیکٹ میں کام کریں اور اچھا کام کریں۔یاسر نواز نے کہا کہ مجھے یہ وقت نے سکھا دیا ہے کہ میڈیا دشمن ہمارا دشمن ہے ہمیں لڑانا چاہتے ہیں۔