ٹی ٹونٹی سیریز میں سری لنکن ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھیں گے: سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ہونیوالی ٹی ٹونٹی سیریز میں مہمان ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھیں گے، سیریز میں ٹاس بہت اہم کردار اد کرے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سیریز ہمارے آسان نہیں ہے، عمر اکمل اور احمد شہزاد کی واپسی ہوئی ہے دونوں کو پورا موقع دیں گے۔ خواہش ہے دونوں اچھا پر فارم کریں، فاسٹ بولر محمد حسنین کو بھی موقع دیں گے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کو ایک مرتبہ پھر خوش آمدید کہتے ہیں، مہمان ٹیم پاکستان خوشی سے آئے ہیں امید ہے کہ خوشگوار یادوں کے ساتھ واپس جائیں گے۔ سیکیورٹی سخت ضرور ہے لیکن سب کی حفاظت کیلئے ہے اس کا مستقبل میں فائدہ ہوگا۔ دوسری طرف سری لنکن کپتان داسن شناکا کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی اچھا مقابلہ ہو گا، پاکستان ایک مشکل ٹیم ضرور ہے لیکن ہمارے کھلاڑی پُرعزم ہیں۔ مہمان ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ اُنہیں اُمید ہے کہ سینئر کھلاڑی ٹیسٹ کھیلنے کیلئے پاکستان آئیں گے، آنے سے قبل اُنہوں نے سینئر کھلاڑیوں کو آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمیں یہاں بہت اچھی سیکیورٹی ملی ہے۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ ہفتہ 5 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی 7 اور 9 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔