ہمارے دور میں پیسے سے زیادہ کام کو فوقیت دی جاتی تھی: بدر خلیل

سینئر اداکارہ بدر خلیل نے کہا کہ انہیں شہرت سے زیادہ اداکاری کا شوق تھا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بدرخلیل نے کہا کہ اداکاری کا شوق شوبز کی فیلڈ میں لایا اور انہیں کبھی بھی شہرت کی خواہش نہیں ہوئی۔ آج کے اداکار کام صرف پیسے کے لئے کرتے ہیں اور ان کے دور میں پیسے سے زیادہ کام کو فوقیت دی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران اشرف، صبا قمر اور سجل علی کا شمار باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے اور میں ان تینوں کا ہر ڈرامہ بہت شوق سے دیکھتی ہوں، یہ اپنے کردار میں ڈوب کر کام کرتے ہیں اور آنے والے وقت میں ان کا بڑا نام ہوگا۔