دی راک کی ریسلنگ رنگ میں واپسی

مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اسٹار دی راک ڈیوائن جانسن نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلنگ رنگ میں واپس آگئے۔ مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار دی راک ڈیوائن جانسن نے جمعے کو اسمیک ڈاؤن کی 20 ویں سالگرہ تقریب کے دوران ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ میں واپس نظر آئے جس سے شائقین پُرجوش ہو گئے۔ گزشتہ ہفتے دی راک نے ٹویٹر پراعلان کیا تھا کہ میں اپنے گھر (ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورس) میں جمعے کی رات کو واپس آ رہا ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے ریسلنگ کیریئر کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں وہ حریف ریسلرز کو پچھاڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 47 سالہ دی راک آخری مرتبہ اپریل 2016 میں ریسل مینیا 32 میں ایکشن میں دکھائی دئیے تھے۔