ایپل کا صارفین کے آئی فون مفت مرمت کرنے کا اعلان

امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے نئے تیارہ کردہ کچھ آئی فون 6 اور 6 ایس ماڈلز کے فونز کی تکینکی خرابیاں مفت میں دور کرنے کا اعلان کردیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ شاید نئے آئی فون 6 اور 6 ایس ماڈلز آن نہ ہوں تاہم کمپنی ایسے فونز صارفین کو مفت میں مرمت کرکے دے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اکتوبر 2018ء اور اگست 2019ء کے درمیان بننے والے آئی فون 6 اور 6 ایس ماڈلز کے کچھ موبائل فونز میں فنی خرابی پائی گئی، تاہم جن صارفین کے نئے فونز خراب نکلیں گے کمپنی انہیں مفت میں مرمت کرکے دے گی۔ واضح رہے کہ ایپل نے آئی فون 6 اور 6 ایس 2015ء میں متعارف کروائے تھے، ٹیکنالوجی ماہرین نے ماضی میں بھی آئی فون کے ان دونوں ماڈلز میں تکنیکی خرابیوں کی نشاندہی کی تھی۔