کھرڑیانوالہ: ڈرائی پورٹ روڈ پر گھونہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ

کھرڑیانوالہ میں ڈرائی پورٹ روڈ پر گھونہ میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے 27 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت ارسلان مسعود کے نام سے ہوئی۔ ارسلان کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ فائر لگ گیا۔ وجہ تنازع کا تعین نہیں ہو پایا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، جاں بحق شخص کی نعش کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔