اہم خبریں

799112_64320085_1710771426.jpg

پاکستان کاافغانستان کے سرحدی علاقوں میں آپریشن

  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان کے اندر سرحدی علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، کارروائی کا ہدف حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد تھے۔ترجمان کے مطابق دہشت گرد ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر پاکستان کے اندر متعدد دہشت گرد حملوں کے ذمہ دار تھے، دہشت گردوں کے حملے میں سینکڑوں شہری اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئیں، دہشتگردوں کی تازہ کارروائی 16 مارچ کو میر علی میں ہوئی، سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 7 پاکستانی فوجی شہید ہوئے۔� مزید پڑھیں