دنیا کی تیز ترین ‘ سب سے چھوٹی مائکرو چیپ تیار

نیویارک:امریکی کمپیوٹر بنانے والی کمپنی نے دنیا کی سب سے چھوٹی اور تیز ترین مائکرو چیپ تیار کی ہے۔آئی بی ایم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دو نینومیٹر چپ تیار کی ہے جو اب تک کی سب سے چھوٹی اور طاقتور مائکرو چیپ ہے۔ نیا چپ ناخن کے سائز کے برابرہے۔ اس میں 50 ارب ٹرانزسٹر ہیں۔ چپ 45 فیصد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور تقریبا 75فی صد کم توانائی استعمال کرے گی۔تازہ ترین چپ کی مدد سے ، سیل فون کی بیٹریاں چار گنا دیرتک چل سکیں گی۔ اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ کی رفتار تیز ہوگی۔ 2025 تک ، صنعتی پیداوار شروع ہوجائے گی۔