صارفین کا بائیکاٹ‘فیس بک کی ریٹنگ گرگئی

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی پوسٹس کو حذف کرنے کے بعد دنیا بھر کے صارفین نے فیس بک کا بائیکاٹ کرنا شروع کردیا ہے۔گوگل پلے پر فیس بک کی ریٹنگ 4 سے کم ہوکر 2.6 ہوگئی ہے ، جبکہ ایپ اسٹور پر اس کی ریٹنگ 2.4 رہ گئی ہے۔فیس بک کے ذریعہ فلسطین کے حامی پوسٹ کو حذف کرنے کے خلاف سوشل میڈیا صارفین سراپا احتجاج ہیں۔صارفین مختلف سوشل میڈیا ایپس پر بھی احتجاج کر رہے ہیں اور ساتھ ہی دیگر صارفین سے بھی اپیل کی جارہی ہے کہ وہ فیس بک کی ریٹنگ کم کرنے کے لئے ایپ کو 1 اسٹار کی درجہ بندی کریں۔

#facebook #palestine