8منٹ میں سمارٹ فون کی بیٹری چارج

بیجنگ:شیاﺅمی کاشماران اولین کمپنیوں میں سے ہوتاہے جس نے بڑی بیٹریوں کوبجٹ اسمارٹ فونز میں متعارف کرایا اور اب شیاﺅمی نے تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی دنیا کیمتعارف کرائی ہے۔200واٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کا اعلان چینی کمپنی نے کیا ہے جومحض8منٹ میں4000 ایم اے ایچ بیٹری کو مکمل چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ٹوئٹ میںشیاﺅمی کی جانب سے تیز ترین وائرڈ اور وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا گیا۔11پرو کی کاسٹیوم4000ایم اے ایچ بیٹری پر تجربہ اس ٹیسٹ میںکیا گیا جس میں بیٹری کووائر چارجر کے ساتھ 200واٹ جبکہ وائرلیس چارجنگ 120واٹ کا مظاہرہ دکھایا گیا۔بہت زیادہ نتیجہ متاثر کن رہا کیونکہ بیٹری100فیصد چارجمحض8منٹ کے اندر وائرڈ چارجر سے ہوگئی جبکہ 15منٹ وائرلیس چارجنگ سے لگے۔شیاﺅمی نے ابھی اس ٹیکنالوجی کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں اورعام صارفین کے لیے یہ کب تک دستیاب ہوگی ابھی یہ بھی واضح نہیں یا چینی کمپنی کے کس اسمارٹ فون کا حصہ ہوگی۔

#Xiaomi #BEIJING #large batteries #smartphones #technology #wireless charging #wired charger #8 minutes