انسٹاگرام الگورتھم میں تبدیلیاں

 مقبوضہ بیت المقدس:فیس بک کی زیرملکیت ایپ انسٹاگرام نے فلسطینی عوام کے حق میں مواد کو روکے جانے کے الزامات کے بعد اپنے الگورتھم میں تبدیلیاں کی ہیں۔انسٹاگرام میں کام کرنے والے افراد کے ایک گروپ نے جب شکایت کی تھی تویہ ہ تبدیلیاں کی گئیں،غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مواد صارفین دیکھ نہیں سکے تھے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حق میں مواد کو سنسر سے روکے جانے کے حوالے سے انسٹاگرام کے ملازمین کے گروپ کی جانب سے متعدد اپیلیں کی گئی تھیں۔یہ توملازمین کا ماننا نہیں کہ دانستہ طور پران پوسٹس کو سنسر کیا گیا مگر ان کا کہنا تھا کہ پوسٹس کو اتنے بڑے پیمانے پر روکنا ایک مظلوم گروپ کے ساتھ تعصب برتنا ہے۔فیس بک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ صرف فلسطینی مواد کے حوالے سے انسٹاگرام الگورتھم میں تبدیلیاں نہیں بلکہ کمپنی کو احساس ہوا کہ جس طرح یہ ایپ کام کرتی ہے، وہ پروموٹ ایسی پوسٹس کو کرتی ہے جو اس کے خیال میں صارفین کو زیادہ پسند ہیں، ترجمان نے کہا کہ اوریجنل مواد کے ساتھ اسٹوریز میں ری شیئر کیے جانے والی پوسٹس کو اب نئی تبدیلیوں کے بعد یکساں اہمیت دی جائے گی۔

#Instagram #Facebook #Jerusalem #Palestinian people #US media #Gaza #Instagram algorithm