بھارت میں ٹوئٹر کا محفوظ پلیٹ فارم کا درجہ ختم

نئی دہلی: ٹوئٹر کا بھارت میںمحفوظ پلیٹ فارم کا درجہ ختم کردیا گیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اب ٹوئٹر عہدیداران کوبھارت میں غیر قانونی اور اشتعال انگیز مواد پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔بھارتی حکومتی عہدیدار نے کہا کہ ٹوئٹر کا محفوظ پلیٹ فارم کا درجہ آئی ٹی کے نئے قواعد پر عمل پیرا نہ ہونے پر ختم کردیا گیا ہے اورٹوئٹر عہدیداران کواب اگر کوئی کیس درج ہوا تو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹوئٹر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس نے عبوری چیف مقرر کردیا ہے جس کی تفصیلات براہ راست آئی ٹی وزارت کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔واضح رہے کہ 25مئی سے بھارت میںآئی ٹی کے نئے قواعد کا اطلاق ہوا ہے۔

#Twitter loses status as secure platform in India #Twitter #Twitter officials #IT rules