واٹس ایپ نے تصاویرکے معیارکوایچ ڈی کردیا

لاہور:(لیڈرنیوز)دنیا بھر میں میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لئے تصاویر کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے ایچ ڈی کردیا ہے۔ویب سائٹ بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ، جو ایک ویب سائٹ ہے جو ٹیکنالوجی کمپنی کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہے ، اس ایپلی کیشن نے آئی فون صارفین کو ایچ ڈی کی تصاویر بھیجنے کے لئے کچھ آپشنز متعارف کرائے ہیں۔اس سے قبل یہ آپشن اینڈرائیڈ صارفین کے لئے پیش کیا گیا تھا ، لیکن اب آئی فون استعمال کرنے والے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس خصوصیت کی مدد سے آپ اپنی مرضی کاآپشن منتخب کرکے تصاویر کے معیار کو بہتر بناسکتے ہیں۔ایسا کرنے کے لئے ،ایپلی کیشن کی سیٹنگز میں جائیں اور اسٹوریج اور ڈیٹا کا اختیار منتخب کریں ، پھر میڈیا اپلوڈ کے معیار کے آپشن کو منتخب کریں۔

#WhatsApp #leader news #messaging app #leader.com.pk #quality of images #HD images #iPhone #Android