سعودی عرب‘غارسے انسانوں‘جانوروں کی ہڈیاں دریافت

ریاض:(لیڈرنیوز) سعودی عرب کے ایک غار سے انسانوں اور جانوروں کی ہزاروں باقیات دریافت ہوئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک غار سے انسانوں اور جانوروں کی ہزاروں ہڈیاں دریافت ہوئی ہیں، دریافت شدہ باقیات میں گھوڑوں، اونٹ، چوہوں اور انسانوں کی ہڈیاں بھی شامل ہیں۔سائنس دانوں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہہڈیوں کو غار میں بڑی خوب صورتی سے محفوظ کیا گیا تھا جبکہ دریافت ہونے والی ہڈیاں ام جرسان میں واقع ڈیڑھ کلومیٹر طویل سرنگ سے دریافت ہوئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ سرنگ سعودی مملکت میں حرات کیبار لاوا فیلڈ میں واقع ہے، اپنی ٹویٹ میںسائنسدان اسٹیو سٹیورٹ لکھتے ہیں کہ یہ مطالعہ ہڈیوں کی اقسام ، ان کی تعداد اور مقامات کے مطالعے پر مبنی ہے ، یہ نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ ہڈیوں کو گوشت خور دھاری دارلگڑبھگے پچھلے7ہزار سالوں میں جمع کرتے رہے ہیں۔ یہ جانور ہڈیوں کو جمع کرنے کا شوقین ہوتا ہے،وہ انھیں دوردراز جگہوں سے لاکرغاروں میں جمع کرتا رہتا ہے تاکہ انھیں بعد میں استعمال میں لاسکے اور نوعمرلگڑبھگوں کو خوراک کے طور پر دے سکے یا انھیں ذخیرہ کرسکے۔ہزاروں سال کے دوران ہڈیوں کے جمع ہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہڈیوں کے تحفظ کے لیے لاوا ٹیوب بہترین ماحول مہیا کرتی ہے، اس کے علاوہ یہ نتیجہ بھی اس تحقیق سے اخذ ہوتا ہے کہ ہزاروں سال سےگدھے اس خطے میں ایک اہم مویشی کے طور پر موجود ہیں۔

#Leadernews # human and animal remains have been discovered in a cave in Saudi Arabia #human and animal bones #bones of horses, camels, rats and humans