آئی فون کے نئے حفاظتی فیچر پر ایپل کی وضاحت

نیویارک:(لیڈرنیوز)بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام‘ آئی فون پر متعارف نئے حفاظتی فیچر سے متعلق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رازداری حقوق خدشات پر وضاحت پیش کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایپل نے ایک بیان میں کہاکہ آئی کلاوڈ میں ذخیرہ بچوں کے جنسی استحصال کے مواد کا پتا لگانے تک نئی ٹیکنالوجیمحدود ہے۔کمپنی نے اس سے متعلق کہا کہ کسی بھی حکومت کی درخواست کو اسے کسی اور مواد کو جانچنے کے لیے قبول نہیں کیا جائے گا۔

#iPhone #new security feature #leadernews #Apple's explanation #child sexual abuse