بیوی نے اپنے مردہ شوہر کا بت بنا کر پوجا شروع کر دی

نئی دہلی:(لیڈر نیوز) بھارت سے ایک انوکھی خبر نے سب کو حیران کر دیا ہے ، جہاں بیوی نے اپنے مردہ شوہر کا بت بنا کر پوجا شروع کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں پدماوتی نامی خاتون نے اپنے شوہر کے نام پر ایک چھوٹا سا مندر بنایا ہے اور اپنے شوہر کا ایک بت رکھ کر روزانہ اس کی پوجا کرتی ہے۔پدماوتی کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر 2017 میں ایک سڑک حادثے میں مارا گیا تھا۔ کچھ دن پہلے وہ خواب میں میرے پاس آیا اور مجھے بت بنانے اور اس کی پوجا کرنے کو کہا۔ میں ہفتہ اور اتوار کو عبادت کا خاص اہتمام کرتی ہوں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ان دو دنوں کے دوران مفت کھانا بھی تقسیم کرتی ہیں ، علاقے کے مکین بھی بت کی پوجا کرتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ بت کی پوجا کرنے سے ان کے کئی مشکل کام آسان ہو جاتے ہیں۔خاتون کی پوجا کی جانے والی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس سے لوگ اسے پاگل کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

#unique news from India has taken everyone by surprise #leadernews #worshiping by making an idol of her dead husband