ماں نے شیرکوگھونسے مارمارکراپنے 5سالہ بچے کو بچالیا

کیلیفورنیا: (لیڈر نیوز)ایک ماں نے اپنے پانچ سالہ بچے کو پہاڑی شیر کے چنگل سے بچایا جب درندے نے اسے گھسیٹنے کی کوشش کی۔اگرچہ بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ، لیکن اسے چوٹیں اور خروچ آئے ہیں۔ تاہم ، کیلیفورنیا کے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ بچے پر 65 پاو¿نڈ کے شیر نے حملہ کیا ، جسے اس کی ماں نے گھونسے مارمارکر اپنے پانچ سالہ بیٹے کوبچایا۔شیر کے بھنبھوڑنے سے بچے کے سر ، گردن اور اوپری دھڑ پر خراشیں آئی ہیں۔ اپنے بچے کے چیخنے کی آواز سنی تو ماں فورا وہاں پہنچی اور شیر کے چنگل سے بچے کو آزاد کرایا۔کیلاباساس میں یہ واقعہ پیش آیا۔ محکمہ جنگلی حیات نے بچے کی ماں کو ہیرو قرار دیا ہے جس نے بغیر سوچے سمجھے شیر کو مارنا شروع کردیا۔جب وائلڈ لائف حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا تو انہیں اسی "غصے اور جارحانہ" شیر کا سامنا کرنا پڑا جس نے بچے پر دھاڑا۔ اہلکاروں نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ جب لیبارٹری میں اس کا تجزیہ کیا گیا تو حملہ آور حیوان ہی پایا گیا اور اس کی تصدیق کی گئی۔شیروں کے رویے کی ماہر نے کہا کہ "جب بھی آپ کو پہاڑی شیر کا سامنا ہو ، اپنی پیٹھ نہ موڑیں اور نہ بھاگیں ، بلکہ اپنے آپ کو بڑا اور مضبوط دکھانے کی کوشش کریں۔

#Californian Woman Wrestles Mountain Lion With Bare Hands to Save 5-year-old Son #leadernews #Whenever you encounter a mountain lion, don't turn your back or run #Woman Punched The Lion And Saved Her Baby