4 سالہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور: (لیڈرنیوز)سمن آباد میں4 سالہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم صدیق چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد میں موٹرسائیکل پر سوار ملزم نے اپنے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 4 سالہ محمد علی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ تاہم جب گھر والے باہر آئے تو ملزم بچے کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ایس ایچ او سمن آباد عمران انور کے مطابق بچے کے اہل خانہ نے 15 تاریخ کو پولیس کو اطلاع دی کہ ملزم نے بچے کو موٹر سائیکل پر اغوا کرنے کی کوشش کی اور گھر والوں کو دیکھ کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صدیق نامی ملزم کو گلی میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ، اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

#abduct a 4-year-old boy in Samanabad, was arrested in a few hours #LAHORE #leadernews #accused riding a motorcycle in Samanabad area of ​​Lahore