20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے مزید اضافہ

لاہور: (لیڈرنیوز) فلور ملرز نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے مزید اضافہ کر دیا ، مارکیٹ میں فرسٹ کلاس 20 کلو بیگ 1150 روپے ہو گیا ہے۔فلور ملرز کی جانب سے ایک اورجھٹکا ، 20 کلو آٹے کا بیگ 20 روپے مہنگا ہوگیا۔ سیکنڈ کلاس 20 کلو آٹے کا بیگ 1100روپے تک پہنچ گیا۔ ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 50روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت اب تک آٹے کی سرکاری قیمت طے کرنے میں ناکام رہی ہے۔ فلور ملیں کھلی منڈی میں گندم کی قیمت کو جواز بنا کر بڑھا رہی ہیں۔اپریل سے گندم کی نئی فصل کے بعد آٹے کا ایک بیگ 290 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ فلور ملز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سرکاری ریٹ طے کرنا چاہتی ہے تو اسے چاہیے کہ سرکاری کوٹے سے گندم جاری کرے۔

#Flour millers have increased the price of 20 kg bag of flour by Rs 20 more #leadernews #Since April, a bag of flour has become more expensive by Rs 290 after the new wheat crop