لاہورمیں خاتوں کوہراساں کرنے کے الزام میں نوجوان گرفتار

لاہور:(لیڈرنیوز)لاہور کے علاقے سمن آباد میں ایک نوجوان کو خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون کو گلی میں ہراساں کیا گیا اور واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار سڑک پر ایک عورت کو جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کر رہا ہے۔پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار یاسر کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

#youth was arrested in Samanabad area of Lahore on charges of harassing a woman #leadernews