مدرسہ طالبہ زیادتی کیس میں ملوث معلمہ بھی گرفتار

راولپنڈی: (لیڈر نیوز) پولیس نے مدرسے کے سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے طالب علم کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے میں ملوث معلمہ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔میڈیا کے مطابق راولپنڈی تھانے کے علاقے پیرودھانی میں ایک مدرسے میں زیر تعلیم 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کے کیس میں ملوث ایک ٹیچر کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔10 دن کے لیے ملزمہ ٹیچر عشرت حنیف عبوری ضمانت پر تھی ، اور ضمانت میں توسیع کے لیے اس نے عدالت میں درخواست دی ، تاہم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز آصف نے ملزم کی ضمانت خارج کردی ، جس پر عدالت میں موجود لیڈیز پولیس نے گرفتار کرلیا اسے. عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک طالبہ کے ساتھ زیادتی کا معاملہ ہے جس کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ درخواست پر سماعت کے دوران متاثرہ کی والدہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم خاتون ٹیچر کے ریمانڈ کا امکان ہے۔ مرکزی ملزم پرنسپل مفتی شاہ نواز پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر ہے۔

#Police have also arrested a teacher involved in a case of alleged abuse of a student #leadernews #accused teacher Ishrat Hanif