عائزہ ‘دانش کی نیہا ککڑ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی:(لیڈر نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اوردانش کی بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔یہ تصویر عائزہ خان اور ان کے شوہر اداکار دانش ٹیمور نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں عائزہ اور دانش کے علاوہ نیہا اور گلوکار روہن پریت سنگھ بھی موجود ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی ملاقات دبئی میں ہوئی ، تاہم اس کی عائزہ اور دانش نے تصدیق نہیں کی۔عائزہ خان نے تصویر پر دل والی ایموجی بنائی جبکہ گلوکارہ نیہا کاکڑ نے بھی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے عائزہ اور دانش کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان دونوں کی تعریف کی۔اس تصویر کو اب تک لاکھوں صارفین نے پسند کیا ہے جبکہ دلچسپ تبصروں کا ایک سلسلہ جاری ہے۔

#Aiza Khan's photo with Indian singer Neha Kakkar #leadernews #Neha and singer Rohan Preet Singh