آسٹریلیا کی افغان ٹیم کیساتھ ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کی دھمکی

سڈنی:(لیڈرنیوز)آسٹریلین کرکٹ بورڈنے افغانستان میں خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر افغان ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کی دھمکی دی ہے۔افغانستان کی عبوری حکومت کو خواتین کرکٹ ٹیم کو کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر چیلنج کیا گیا ہے ، کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں اسے خواتین کے بنیادی حقوق اور آئی سی سی پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کرکٹ ٹیم کو افغانستان میں کھیلنے کی اجازت نہ دی گئی تو وہ 27 نومبر کو ہوبارٹ میں افغان کھلاڑیوں کے ساتھ واحد شیڈول ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گی۔

#Australian Cricket Board has threatened to cancel the Test match with the Afghan team #leadernews #women to play cricket in Afghanistan