مقبرے پر لکھی عبارت درحقیقت موت کا پیغام تھی

قاہرہ:(لیڈرنیوز) آج بھی مصر سے آثار قدیمہ اورخزانے کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے لیکن ایسا بھی ایک خزانہ ہے جسے تلاش کرنے والے تقریباً تمام لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک” توتن خامن“ نامی فرعون مصر کا گزرا ہے ” توتن خامن“ کے مقبرے کو کھولنے کے وقت 17لوگ موجود تھے جو اس کے تابوت کو باہر نکال رہے تھے۔جولوگ خزانے کی تلاش میں گئے تھے وہ مقبرے پر لکھی عبارت پڑھنے سے قاصر تھے جو قدیم مصری زبان میں لکھی تھی۔مقبرے پر لکھی عبارت درحقیقت موت کا پیغام تھی، ماہرین نے بعد میںجب اس عبارت کا ترجمہ کیا تو ان کے حیرانی کی کوئی انتہانہ رہی کیوں کہ اس عبارت میں لکھا تھا ‘جو بھی سوئے ہوئے فرعون کو بیدار کرے گا وہ مارا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق فرعون کو مقبرے سے نکالنے والے 17 میں سے 15 لوگ چھ سال کے عرصے میں حادثاتی موت میں اپنی جان گنوابیٹھے۔

#Whoever wakes up the sleeping Pharaoh will be killed #leadernews #miser ka aiesa khazana jissay nikalney waly tamam log marey gaey