نئی افغان حکومت کا11ستمبرکو حلف اُٹھانے کا اعلان

کابل: (لیڈرنیوز)نئی افغان حکومت کا11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی نئی حکومت نے 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں طالبان نے کہا کہ 11 ستمبر کونئی حکومت کی تقریب حلف برداری ہوگی۔رواں سال 11 ستمبر کو 9/11 حملوں کی 20 ویں برسی منائی جائے گی۔ امریکی حکومت نے 2001 میں اتحادیوں کے ساتھ افغانستان پر حملہ کیا جس کے بعد طالبان حکومت کا خاتمہ ہوا۔ تاہم طالبان نے اسی دن اپنے عہدوں کا حلف اُٹھا نے کا اعلان کیا۔

#Afghan government has announced that it will be sworn in on September 11 #leadernews