کوروناکیسز‘بھارت اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ میچ منسوخ

مانچسٹر(لیڈرنیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہونا تھا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق یہ فیصلہ کورونا صورتحال اور کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔آئی سی سی نے اپنے شراکت داروں اور کرکٹ شائقین سے کورونا کیسز کی وجہ سے ٹیسٹ میچ کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

#Old Trafford Manchester Test has been canceled #leadernews #increase in the number of Corona positive cases in the Indian cricket team