صارفین اب جی میل پر آڈیواور ویڈیو کال کر سکیں گے

نیویارک:(لیڈرنیوز)گوگل کی ای میل سروس 'جی میل' دنیا میں سب سے زیادہ مقبول ای میل کمیونیکیشن سروس کے طور پر جانی جاتی ہے ، لیکن اب گوگل نے 'جی میل' سروس کو ایک اہم اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق گوگل کی جانب سے ایک نئی اپ ڈیٹ جی میل سروس میں ایک فیچر متعارف کروا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اب جی میل ایپ پر آڈیو اور ویڈیو کالنگ استعمال کر سکیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک فیچر ہے جو جی میل کو صارفین کے لیے ای میل سروس سے زیادہ بنا دے گا۔ گوگل کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ گوگل ڈرائیو کا حصہ ہے ، جو اس ایپ میں ورک ایپ کی خصوصیات متعارف کرانے کے قابل ہو جائے گا ، اس اپ ڈیٹ کے بعد جی میل اپنے صارفین کو موبائل ایپ کے ذریعے براہ راست آڈیو اور ویڈیو کال کرنے کی اجازت دے گا۔ کال جی میل ایپ سے گوگل میٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

#Google has decided to make a major update to the 'Gmail' service #leadernews #Gmail will allow its users to make direct audio and video calls via the mobile app will give