نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی ، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔اسلام آباد پہنچنے پر مہمان ٹیم کانجی ہوٹل میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیاجائے گا۔ اگر کورونا ٹیسٹ منفی ہے تو آنے والی ٹیم کو پریکٹس کرنے کی اجازت دی جائے گی۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 15 ستمبر کو انٹر سکواڈ میچ کھیلنا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 17 ، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ 25 فیصد کرکٹ شائقین کو بھی میچوں کے لیے اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

#New Zealand cricket team reaches Pakistan after 18 years #leadernews #New Zealand cricket team has reached Islamabad Airport from Dhaka