بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی‘ ایک اورکشمیری نوجوان شہید

سری نگر:(لیڈر نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔ نوجوان کو راجوری ضلع کے مانجا کوٹ علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔قابض فورسز نے دعویٰ کیا کہ منجاکوٹ کے جنگل میں بھارتی فوج پر حملہ ہوا ہے جس میں ایک فوجی شدید زخمی ہوا ہے۔ اس کے بعد بھارتی فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگیا۔

#Indian Army's state terrorism in occupied Jammu and Kashmir #leadernews #youth was martyred during a so-called search operation in Manja Kot area