دنیا کے طاقتور ترین مقناطیس کا ایک حصہ مکمل

پیرس:(لیڈر نیوز) سائنسدانوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں دو براعظموں کی مشترکہ کوشش میں دنیا کے طاقتور ترین مقناطیس کا ایک حصہ مکمل کر لیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی فرانس میں بین الاقوامی تھرمل نیوکلیئر تجرباتی ری ایکٹر کے سائنسدانوں نے میڈیا کو بتایا کہ مقناطیس ایک بہت بڑے ایٹمی بجلی گھر کا اہم حصہ ہے جس کی اونچائی 60 فٹ اور قطر تقریبا 14 فٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مقناطیس اتنا طاقتور ہے کہ یہ 1 طیارہ بردار بحری جہاز کھینچ سکتا ہے اور یہ توانائی کے جوہری اخراج کے اصول کے تحت پاور پلانٹ میں بجلی پیدا کرے گا۔واضح رہے کہ اس منصوبے پر 35 ممالک مل کر کام کر رہے ہیں اور اس منصوبے کی تخمینہ لاگت 20 ارب ڈالر ہے۔دوسری جانب میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ایک نجی کمپنی کے سائنسدانوں نے ایک علیحدہ بیان میں کہا ہے کہ وہ بھی دنیا کے طاقتور ترین ہائی ٹمپریچر سپر کنڈکٹنگ مقناطیس کے کامیاب ٹیسٹ کے ساتھ ایک سنگ میل پر پہنچ گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عام طور پر فیشن ری ایکٹرز تابکاری کا اخراج کرتے ہیں جو کہ بہت نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس کے برعکس ، ری ایکٹر جس میں یہ مقناطیس استعمال کیا جائے گا وہ تابکاری کا اخراج نہیں کرے گا۔

#Scientists have completed a part of the world's most powerful magnet #leadernews #Massachusetts Institute of Technology