پی آئی اے کا لیزپرحاصل کردہ ایئر بس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)پی آئی اے کے بیڑے میں اضافہ، لیز پر لئے گیا ایئر بس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے دو طیارے ٹینڈر کے ذریعے خریدے ہیں جبکہ دیگر طیارے چند دنوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہونے والے دونوں طیارے 2017 میں بنائے گئے ہیں۔ پی آئی اے کوویڈ اور عالمی ہوا بازی کے حالات کی وجہ سے پچھلے دو سالوں سے طیارے حاصل نہیں کر سکی ہے۔طیارہ پی آئی اے کے پرانے بیڑے کی جگہ لے گا۔ ان طیاروں سے پی آئی اے اپنے مہمانوں کو بہتر اور زیادہ آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

#leased Airbus aircraft reached Islamabad #leadernews #PIA fleet