زرعی پیداوار‘ملکی ترقی میں ن‘پی پی کا کردارصفرہے‘ فرخ حبیب

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک کی زرعی پیداوار اور ترقی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا کردار صفر ہے ، انہوں نے منی لانڈرنگ اور جعلی اکاو¿نٹس بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔پی ڈی ایم نے آنکھوں پر این آراوکی پٹی پہن رکھی ہے۔معاون خصوصی فرخ حبیب نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے ، وزیراعظم ملک کی دولت بڑھانے کی بات کرتے ہیں ، کسی بھی صورت میں وہ گراں فروشی کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اپنے مسائل ہیں ، ان کا مسئلہ این آر او ہے ، بلاول اور مریم کہہ رہے تھے اسے لاک ڈاو¿ن کریں ، اگر کوئی بندہ مر گیا تو عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔فرخ حبیب نے کہا کہ 2008 سے 2018 تک عالمی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا ، کورونا وبا کے دوران شپنگ اور لاجسٹک کے اخراجات میں اضافہ ہوا ، آج کمرشل اور ہاو¿سنگ میں ایک ہزار ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ، متوسط طبقے کے لیے کامیاب۔ یوتھ پروگرام بہت اہم ہے ، کم آمدنی والے متوسط طبقے کے لیے اپنے گھر کی سکیم لائے ۔

#role of PML-N and PPP in agricultural production and development of the country is zero #Farrukh Habib #leadernews