پنجاب میں کیوں شکست ہوئی‘وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پنجاب کو تین بڑے ڈویژنوں میں کیوں شکست ہوئی‘ وزیر اعظم نے رپورٹ مانگ لی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں شکستوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں شکست کی وجوہات سمیت غیر تسلی بخش نتائج کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے۔ وزیراعظم نے ٹکٹوں کی تقسیم ، انتخابی مہم اور دیگر عوامل کے بارے میں جلد آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ تاہم وزیراعظم نے گوجرانوالہ کینٹ بورڈ کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

#why Punjab was defeated in the cantonment board elections #rime Minister has demanded a report #leadernews