دیکھ رہے ہیں طالبان کس حد تک توقعات پرپورا اترتے ہیں‘پاکستانی سفیر

واشنگٹن:(لیڈرنیوز)امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ افغانستان پر مشترکہ پوزیشن رکھتے ہیں اور دونوں ممالک افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔پاکستانی سفیر نے ایک انٹرویو میں کہا ، "اب وقت آگیا ہے کہ ہم ماضی سے سبق سیکھیں۔ میری ہمدردیاں نائن الیون کے متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی بھاری قیمت ادا کی ہے۔"پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ افغانستان کے بارے میں مشترکہ موقف رکھتے ہیں ، دونوں ممالک افغانستان میں امن چاہتے ہیں ، حقائق بتاتے ہیں کہ افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔انہوں نے کہا ، "افغانستان میں ایک حکومت ہے ، چاہے عالمی برادری اس سے بات کرے یا اسے تنہا چھوڑ دے۔ ہم نے ابھی تک طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ افغانستان میں نئی حکومت بین الاقوامی برادری کی توقعات پرکس حد تک پورا اترتی ہے۔"

#sympathies are with the victims of 9/11 and their families #We have not yet recognized the Taliban government #Pakistan's Ambassador Dr. Asad Majeed Khan #leadernews