پاکستان کے ساتھ تعلقات کاجائزہ لیں گے‘ امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن:(لیڈرنیوز)امریکہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کرے جب تک کہ طالبان خواتین کو حقوق نہ دیں اور جو لوگ افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں انہیں وہاں سے جانے کی اجازت نہ دیں۔بلنکن نے ایوان کی خارجہ امور کمیٹی کو بتایا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرے جب تک کہ وہ افغان سرزمین کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ بنانے کے اپنے وعدے کی پاسداری نہ کرے۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں کردار ادا کیا ہے ، پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ہمارے مفادات کے خلاف رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات کے مستقبل کا آئندہ ہفتوں میں جائزہ لیا جانا چاہیے۔

#review relations with Pakistan #US Secretary of State #leadernews #Antony Blinken