مسوڑھے تندرست رکھنے ‘ازخودبجلی بنانے والا مصنوعی دانت

پنسلوانیا:(لیڈرنیوز) سکول آف ڈینٹل میڈیسن کے پروفیسر جیلسو ہوانگ اور ان کے ساتھیوں نےپنسلوانیا یونیورسٹی میں مصنوعی دانت تیار کیے ہیں جو برش اور چبانے کے دوران خود بجلی پیدا کرتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دانت اس بجلی کو دو کاموں کے لیے استعمال کرتا ہے ، یعنی دانت پر میل نہیں جمتی اور دوسری طرف کے مسوڑھے تندرست رہتے ہیں۔اس کی تفصیلات جریدے ACS اپلائیڈ میٹریلز اور انٹرفیس میں شائع کی گئی ہیں۔ پروفیسر جیلسو کے مطابق فوٹو تھراپی دانتوں کے کئی مسائل حل کر سکتی ہے۔ مصنوعی دانتوں کے ساتھ فوٹو تھراپی مسوڑھوں کو آرام دے گی اور دوسرے صحت مند مسوڑوں کو نقصان نہیں پہنچائے گی۔ جن مسوڑوں میں مصنوعی دانت لگائے جائیں گے وہ فوٹو تھراپی سے اس علاقے کو مضبوط کریں گے۔

#masnoyi dant # Professor Gelso Huang #leadernews #School of Dental MedicineUniversity of Pennsylvania