پٹرولیم قیمتوں میں ساڑھے دس روپے فی لیٹراضافے کا امکان

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے دس روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 5.5 روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5.5 روپے فی لیٹر اضافے کی بھی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے مطابق تیار کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق قیمتوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کل وزیر اعظم کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا۔