وزیراعظم عمران خان‘روسی صدرکے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وزیراعظم عمران خان اورروسی صدرکے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ‘دونوں رہنماو¿ں کاشنگھائی تعاون تنظیم‘افغانستان کی تعمیروترقی کیلئے باہمی تعاون‘خطے کی بدلتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،جاری کردی اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کاافغانستان میں معاشی بحران سے بچنے کی ضرورت پرزور،عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کے حوالے سے کرداراداکرے،افغانستان کوفوری طورپرانسانی بنیادوں پرامدادکی ضرورت ہے،عالمی برادری کوافغانستان کے ساتھ رابطوں میں رہناچاہیے،افغانستان میں امن واستحکام علاقائی امن کےلئے ضروری ہے،مشکل حالات میں افغان عوام کوتنہا نہیں چھوڑناچاہیے،دونوں ممالک کے درمیان افغان صورتحال سے متعلق مشاورت اہم ہے،وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پرزوردیا۔

#Telephone call between Prime Minister Imran Khan and Russian President