پاکستانی کرنسی کی بے قدری‘ڈالرتاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا

کراچی: (لیڈرنیوز)پاکستان کی کرنسی کی بے قدری‘ڈالرکی قدرتاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،حکومت کے تمام دعووں کے باوجود ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی جاری ہے۔ گزشتہ 3ماہ سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے، بدھ کے روز بھی پاکستان کرنسی کی قدرمیں کمی دیکھی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالربلندترین سطح پرپہنچ گیا ‘اوپن مارکیٹ میں ڈالر 90 پیسے مہنگا ہوگیا‘اوپن مارکیٹ میں ڈالر 170 روپے 50 پیسے پرٹریڈہوا۔واضح رہے کہ رواں مالی سال کے آغاز سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کے مقابلے میں 12 روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پاکستان کے قرضوں کا حجم بھی بڑھ رہا ہے۔

#devaluation of the Pakistani currency, dollar has reached an all-time high #in the open market dollar traded at Rs 170.50 paise