امریکی ڈالر کو بڑا دھچکاُ‘ایک روپے 41 پیسے گر گیا

کراچی:(لیڈر نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کو بڑا دھچکا لگا ، پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک روپے 41 پیسے گر گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے دن امریکی ڈالر کی قیمت میں 1.41 روپے کی کمی ہوئی ، جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 167.70 روپے پر ٹریڈ ہوا ، جو کہ ایک ہی سیشن میں 0.8 فیصد کم ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 168 روپے 94 پیسے سے 18 پیسے اضافے کے بعد 169 روپے 12 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

#US dollar suffered a major setback #US dollar depreciated by Rs 1.41