فرانس کا داعش صحارا کے سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ

پیرس: (لیڈر نیوز)فرانس نے داعش صحارا کے سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دولت اسلامیہ کے سربراہ عدنان ابو ولید کی ہلاکت کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی افواج نے ایک آپریشن میں عدنان ابو ولید کو ہلاک کیا جو کہ ایک بڑا قدم ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور نمایاں کامیابی حاصل کی۔فرانسیسی وزیر دفاع نے بھی ٹویٹ کیا کہ عدنان ابو ولید کی موت فرانس اور اس کے اتحادیوں کی فتح ہے جبکہ ہماری دعائیں ان تمام فوجیوں کے ساتھ ہیں جو اس جنگ میں مارے گئے یا زخمی ہوئے ، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

#France has claimed the death of the head of ISIS Sahara #French President Emmanuel Macron #death of Adnan Abu Waleed