کینیڈا‘پاکستانی نژاد فیملی کے گھر پرحملہ‘نوجوان جاں بحق‘بھائی زخمی

ٹورنٹو: (لیڈر نیوز) کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے گھر پر حملے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔کینیڈا کے شہر ہیملٹن میں پاکستانی خاندان کے گھر پر حملے میں ایک پاکستانی نوجوان ہلاک اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دو افراد کو زخمی حالت میں پایا۔پولیس نے بتایا کہ دونوں زخمی بھائیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ان میں سے ایک نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ مقتول کے والد کو بھی اغوا کر لیا گیا اور چھ گھنٹے بعد زخمی چھوڑ دیا گیا۔

#attack on the house of a family of Pakistani origin in Canada #young man was killed #brother was injured in an attack