نیوٹرل مقام پرسیریز ‘پی سی بی نے کیوی بورڈ کی پیشکش ٹھکرادی

کراچی:(لیڈر نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے رابطہ کیا اور سیریز کو غیر جانبدار مقام پر کھیلنے کی پیشکش کی ، تاہم پاکستان نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ دوبارہ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے ، دوبارہ شیڈول سیریز کے لیے مناسب ونڈو کی تلاش میں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس تجویز کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو کیویز بورڈ ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ ممکنہ سیریز صحیح وقت اور جگہ پر کھیلی جا سکتی ہے اور پی سی بی کے نقصان پر بھی غور کیا جائے گا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کو قبل از وقت قرار دیا۔

#New Zealand Cricket Board offered to play the series at a neutral venue #Pakistan has rejected the offer