واٹس ایپ صارفین اپنی تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کر سکیں گے

لاہور:(لیڈر نیوز)عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک ایسا فیچر متعارف کرانے والا ہے جس سے واٹس ایپ صارفین اپنی تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کر سکیں گے۔ تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کرنے کی خصوصیتفی الحال تھرڈ پارٹی ایپ کے استعمال سے ہی ممکن ہے۔ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کی مدد سے واٹس ایپ صارفین اپنی تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کر سکیں گے ، ویب بیٹا انفو کے مطابق جو کہ واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھتا ہے۔ویب بیٹا کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک ٹویٹ میں اس نے مزید کہا کہ واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ایک ہی فیچر پر کام نہیں کررہا ہے اور مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

#WhatsApp users to turn their photos into stickers #globally popular messaging app WhatsApp