ایسی رسم جہاں شادی سے پہلے دلہن کو گنجا ہونا پڑتا ہے

لاہور:(لیڈر نیوز)کیا آپ نے کبھی ایسی رسم کے بارے میں سنا ہے جہاں شادی سے پہلے دلہن کو گنجا ہونا پڑتا ہے؟یہ عجیب رسم افریقی ملک ایتھوپیا اور صومالیہ کے وسط میں واقع بورانا قبیلے میں کی جاتی ہے۔ قبیلہ 500 افراد پر مشتمل ہے۔اس قبیلے کی لڑکیوں کو شادی سے پہلے ہی اپنے بال اگانے کا موقع دیا جاتا ہے۔ شادی سے پہلے لڑکیوں کو ایک اچھا دولہا حاصل کرنے کے لیے اپنے بالوں کا بڑا حصہ مونڈنا پڑتا ہے۔ مانا جاتا ہے کہ اگر وہ اپنا سر منڈوائے گی تو اسے ایک اچھا شوہر ملے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قبیلے کے بارے میں ایک اور عجیب بات یہ ہے کہ یہاں کے لوگ تصویر کھینچنا بھی برا سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسا کرنے سے جسم میں خون کی کمی ہوتی ہے۔

#bride is told to go bald before marriage #Borana tribe #African country of Ethiopia and Somalia